بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || چین کی وزارت تجارت نے ایران اور روس کے خلاف امریکی پابندیوں کو سخت کرنے کے قانون پر ٹرمپ کے دستخط کے ردعمل میں اعلان کیا ہے کہ بیجنگ "مسلسل" یکطرفہ پابندیوں اور نام نہاد "ثانوی پابندیوں" کی مخالفت کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔
ٹرمپ نے جمعہ کے دن ایک قانون پر دستخط کئے ہیں جسے گراہم قانون کہا جاتا ہے۔ یہ قانون ان ملکوں پر محصول لگانے کی اجازت دیتا ہے جو روسی تیل کی مصنوعات خریدتے ہیں؛ اور ایران پر بعض پابندیوں کی توسیع کی اجازت دیتا ہے۔
مئی کے وسط میں چین کی وزارت تجارت نے پانچ چینی ریفائننگ کمپنیوں کے خلاف امریکی پابندیاں روکنے کے لئے ایک قانونی ممانعت کا حکم جاری کیا۔ ان کمپنیوں پر ایران کا تیل خریدنے اور ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے نفاذ کو ممنوع قرار دینے کا الزام تھا۔
چار دن پہلے بھی چین کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ بیجنگ "ایران کے جائز حقوق اور مفادات کا فیصلہ کن انداز سے دفاع" کرنے کے لئے تیار ہے۔
تین دن پہلے بھی چین اور روس نے ایران مخالف پابندیوں کے بارے میں امریکہ کی تجویز کردہ قرارداد کے مسودے کو ویٹو کر دیا تھا۔
اب چین کی وزارت تجارت کہتی ہے کہ بیجنگ واشنگٹن کے اگلے اقدامات پر قریب سے نگاہ رکھے گا اور بیجنگ اپنی خودمختاری، ترقیاتی مفادات اور چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے "تمام ضروری اقدامات" کرنے کا اپنا حق محفوظ رکھتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ